موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات،2ارب انسانوں کے متاثرہونے کا خدشہ

اسلام آباد(بیوروچیف)موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے2 ارب انسانوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اورکم برفباری سے پانی کیلئے برف کے پگھلنے پر انحصار کرنے والے تقریباً دو ارب افراد کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔بین الاقوامی ادارے انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈویلپمنٹ نے انتباہی رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ کے مطابق ایشیا کے کوہ ہندوکش ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں برف باری 23 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی،کم برفباری سے پانی کیلئے برف کے پگھلنے پر انحصار کرنے والے تقریباً دو ارب افراد کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، ہندو کش ہمالیائی سلسلہ، جو افغانستان سے میانمار تک پھیلا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہندوکش ہمالیائی سلسلہ آرکٹک اور انٹارکٹیکا کیبعد برف کے سب سے بڑے ذخائر رکھتا ہے،ہندوکش ہمالیائی سلسلہ تقریباً دو ارب لوگوں کے لیے تازہ پانی کا ایک اہم ذریعہ ہے، حالیہ موسم سرما میں ہندوکش ہمالیہ کے علاقے میں موسمی برف میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے،حالیہ موسم سرما میں برف باری معمول سے 23.6 فیصد کم دیکھی گئی،کم برفباری سے نچلے دریا کے بہاؤ، زمینی پانی پر انحصار میں اضافہ، اور خشک سالی بڑھ سکتی۔رپورٹ کے مطابق اس سال برف باری جنوری کے آخر میں شروع ہوئی اور سردیوں کے موسم میں اوسطاً کم رہی، خطے کے کئی ممالک پہلے ہی خشک سالی کی وارننگ جاری کر چکے ہیں،موسم گرما میں طویل گرم علاقوں اور موسمی فصلوں کو پانی کی کمی سے نقصان ہو سکتا،تمام رکن ممالک پانی کا بہتر انتظام، خشک سالی کی مضبوط تیاری، بہتر قبل از انتباہی نظام تیار کریں۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں