پاکستان کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،میاں طاہر جمیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)قومی امن فورس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام امن کانفرنس و پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد TMA ہال فیصل اباد میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میاں طاہر جمیل سابق ایم پی اے ‘مرکزی چیئرمین مظہر سخاوت وٹو ‘مرکزی صدر پیر خالد سلطان باہو تھے اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل غلام مصطفی انصاری ،مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر تجمل حسین ‘مرکزی سکیرٹری اطلاعات و نشریات مرزا بابر سلیم تھے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں عاصم منیر ‘مرکزی جوائنٹ سیکرٹری صاحبزادہ گل ارسلان امجد ‘مرکزی وائس چیئرمین محمد عظیم’ سینیئر وائس چیئرمین علما مشائخ ونگ پیر امجد علی قادری’ چیئرمین CC 92ذوالفقار علی گجر ‘چیئرمین CC 128 با طاہر ‘چیئرمین CC 91شیخ عرفان ‘جنرل سیکرٹری پنجاب سمیع اللہ وٹو’ وائس چیئرمین پنجاب غلام جیلانی ‘وائس چیئرمین پنجاب حاجی عبدالعزیز’ جوائنٹ سیکرٹری پنجاب کرامت علی’ ڈسٹرکٹ چیئرمین فیصل آباد رانا سہیل ‘ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری رانا فہیم عباس’ سٹی چیئرمین فیصل آباد مسعود علی ‘سٹی صدر آغا سہیل عباس ‘سٹی جنرل سیکرٹری حافظ کاشف ‘صدریس سٹی چیئرمین یوتھ ونگ مظہر عباس ‘سٹی صدر خرم انصاری’ سٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ نقاش انصاری’ چیئرمین اقبال ٹان میاں قاسم مشتاق اور NPFCIH کے دیگر عہدے دران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی. میاں طاہر جمیل MPA نے اپنے حظاب میں کہا پاک فوج قدم بڑھا ہم تمہارے ساتھ ہیں پاکستان کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کی 24 کروڑ عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کو میلی انکھ سے دیکھا تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان میں امن و امان اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جو کام اپ کی کمیٹی کر رہی ہے اس پر اپ لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اپ لوگوں کے لیے میرے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں مرکزی چیئرمین مظہر سخاوت وٹو نے اپنے خطاب میں کہا قومی امن فورس کمیٹی اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اللہ کے کرم سے انڈیا ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا اور نہ ہی ہم کبھی انڈیا سے ڈرے ہیں اور نہ ہی کبھی ڈریں گے قومی منفورس کمیٹی پاکستان میں عمل سلامتی اور پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے ہر شہر میں کوشہ ہے اور اسی سلسلے میں امر کمیٹی کے ہر شہر میں امن کی اگاہی کے لیے امن کانفرنس ریلی اور دیگر پروگرام منعقد کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو اس کی اگاہی دی جائے مرکزی صدر پیر خالد سلطان باہو نے اپنے خطاب میں کہا پاک فوج ہمارے ملک کی شان ہے 24 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کا ہر ایک ایک بچہ بوڑھا جوان اپنی دے سکتا ہے پر اپنے وطن پر انچ نہیں انے دے گا اور ہم سب کو حکومت انتظامیہ اور پاک فوج کے شانہ بشانہ چل کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں