کمشنر سرگودھا نےPERAکے انفورسمنٹ اسٹشنز کے قیام کی منظوری دیدی

سرگودہا( بیوروچیف) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سرگودہا اور میانوالی تحصیل کوارٹرز پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کے انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودہا میں میلہ منڈی روڈ پر انفورسمنٹ اسٹیشن تجویز کیا گیا ہے جس کا تخمینہ 10 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ میانوالی میں اے ڈی سی آر کمپلیکس کے قریب اسٹیشن قائم کیا جائے گا جس کا تخمینہ 10 کروڑ 30 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ دو اسٹیشنز رواں سال کے اختتام تک مکمل کر لیے جائیں گے۔اس منصوبے کا مقصد تحصیل سطح پر ریگولیٹری قوانین کے نفاذ کو مؤثر بنانا اور غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی جیسے امور پر فوری اور مربوط کارروائی کو ممکن بنانا ہے۔ان اسٹیشنز پر جدید دفاتر، گاڑیوں کے لیے گیراج، عملے کی رہائش، نگرانی کے کیمرے اور فوری کارروائی کے لیے مطلوبہ ساز و سامان کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں