جعلی میٹرنٹی ہومز پر خواتین کی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)جعلی میٹرنٹی ہومز پر خواتین کی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ جاری۔ کوئی واقعہ پیش آنے پر محکمہ ہیلتھ کی فرضی کاروائیوں کے بعد سے پھر وہی دھندا شروع ہو جاتا ہے ان جعلی میٹرنٹی ہومز پر لیڈی ڈاکٹر تو کیا کوالیفائیڈ نرسنگ سٹاف تک موجود نہیں ہے خواتین عطائی ان میٹرنٹی ہومز کو چلا رہی ہیں جہاں زچگی کے آپریشن تک کئے جا رہے ہیں ان جعلی میٹرنٹی ہومز پر زچہ و بچہ کے حوالے سے جیسے ہی کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو اسے چھپانے کی پوری کوشش کی جاتی ہے اگر کوئی واقعہ ہائی لائٹ ہو جائے تو اس پر محکمہ ہیلتھ کے افسران فرضی کاروائی کرتے ہیں لیکن تین چار روز بعد ہی وہاں پر دوبارہ وہی کام پھر شروع ہو جاتا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ منچن آباد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاول نگر ان جعلی میٹرنٹی ہومز کے خلاف کاروائی سے مسلسل گریزاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں