بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب ملے گا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماںبٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کاآغاز کیا تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔حکومت سے اختلا فا ت اپنی جگہ لیکن دشمن کے مقابلے پر متحدہیں ،قومی سلامتی پرآنچ نہیںآنے دیںگے۔ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے عوام اور افواجِ پاکستان ایک صف میں ہیں ، بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد اوریکسو ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے زون پی پی118کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔زونل امیرمحمدسلیم سرور،سیکرٹری شیخ ذیشان،نائب امیرملک معراج، ضلعی جنرل سیکرٹری یاسر اقبال کھارا ، مفتی مسعودظفر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں