کمشنر سرگودھا کا زیر تعمیرڈی سی کمپلیکس کا دورہ

سرگودہا( بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے سرگودھا میں زیر تعمیر نئے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ایس ای بلڈنگ امانت علی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے منصوبے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا، جن میں دفاتر، میٹنگ ہال، انتظار گاہیںاور پارکنگ ایریاز شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوامی سہولیات جلد از جلد دستیاب ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ ڈی سی کمپلیکس نہ صرف افسران و عملے کے لیے بہتر ورکنگ ماحول فراہم کریگا بلکہ شہریوں کے لیے بھی سہولت کا باعث ہوگا۔ کمشنر نے بلڈنگ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں