شدید گرمی میں تازہ پھلوں کا جوس اور موسمی پھلوں کا استعمال مفید ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ماہر امراض قلب ڈاکٹر نوازش امانت نے کہا ہے کہ گرمی کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، روزانہ واک کو معمول بنائیں اور تازہ پھلوں کا جوس استعمال کریں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ کے معروف ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نوازش امانت نے عوام الناس کو گرمی کے موسم میں خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی میں تازہ پھلوں کا جوس اور موسمی پھلوں کا استعمال مفید ہے جبکہ شہریوں کو چاہیے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دھوپ میں سر کو لازمی طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ دل کو صحت مند رکھنے کے لیے روزانہ کم از کم 3 سے 5 کلومیٹر پیدل چلنے کو معمول بنایا جائے ۔ بازاری اور غیر معیاری اشیا سے پرہیز کیا جائے کیونکہ صحت ایک عظیم نعمت ہے جس کا تحفظ ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ڈاکٹر نوازش امانت نے متوازن اور صاف ستھری غذا کو بیماریوں سے بچا کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنی خوراک میں احتیاط برتیں تو کئی امراض سے بچا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں