آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

راولپنڈی (بیوروچیف) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات،جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں سیکورٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ایران بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی، پاک ایران بارڈر سکیورٹی میکنزم کا جائزہ لیا گیا تاکہ دو طرفہ تعاون مزید مثر بنایا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعاون کے فروغ، خطے کے امور میں مثبت پیشرفت کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں