لیڈی گاگا کے کنسرٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

ریو ڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون موسیقار لیڈی گاگا کے کنسرٹ میں بم کی دھمکی کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد کی شرکت نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔برازیل کے کوپاکا بانا بیچ پردنیا کا سب سے بڑا خاتون موسیقار کا کنسرٹ ہوا، جس میں ڈھائی ملین یعنی 25 لاکھ سے زائد مداحوں نے شرکت کی۔39سالہ لیڈی گاگا کے شو میں موسیقی میں دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد کی شرکت نے خاتون کے کنسرٹ میں شرکت کا ریکارڈ توڑ دیا۔گلوکار نے بزاریل کے بیچ پر اپنے البم مے ہیم کی تشہر کے لیے کنسرٹ رکھا، جس کا عنوان مے ہیم ایٹ دی بیچ تھا، جس میں شرکت فری تھی۔بم کی دھمکی ملنے کے باوجود مداحوں کی بڑی تعداد نے گلوکارہ کو دیکھنے اور سننے کے لیے تاریخی بیچ کا رخ کیا، رپورٹ کے مطابق خاتون پرفارمر کے کنسرٹ میں مفت شرکت کا یہ عالمی ریکارڈ ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ریہانا جیسی گلوکاروں کے شوز سے یہ 25 گنا بڑا تھا، اس سے قبل 2006 میں اسی بیچ پررولنگ اسٹونز نے ڈیڑھ ملین یعنی 15 لاکھ مداحوں کے سامنے پرفارمنس دی تھی جبکہ میڈیا نے 2024 میں اپنی ٹور کے دوران 16 لاکھ مداحوں کی موجودگی میں کنسرٹ کیا تھا۔اس سے قبل 3 کنسرٹ ایسے ہیں، جن میں 3 یا ساڑھے 3 ملین سے زائد کی حاضری ریکارڈ کی گئی، 1993، 1994 اور 1997 میں ہونے والے ان کنسرٹس میں شرکت کی ٹکٹ رکھی گئی تھی۔ریہانا کے 2013 کے لندن کے اسٹیڈیم میں رکھے گئے شو میں ساڑھے 9 لاکھ سے زائد مداحوں نے شرکت کی تھی جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراونڈ میں پرفارم کیا تھا جس میں 96 ہزار مداح شریک ہوئے تھے۔برازیلین پولیس کے مطابق انہوں نے بم دھمکی سے جڑے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں