سرگودھا کے ترقیاتی کاموں کیلئے3ارب 75کروڑ کی منظوری

سرگودھا (بیورو چیف) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ رائے صفدر ساہی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے 3ارب 75 کروڑ روپے کے میگا پراجیکٹ کی منظوری لے لی گئی ہے ایگل سٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیساتھ ساتھ کوئین چوک سے فیصل آباد بائی پاس روڈ تک کی منظوری دیدی گئی ہے جو خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران گرلز کالج روڈ کے صدر شیخ مسعود احمد کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں رائے عمر اشرف بھٹی’ میاں امداد حسین گجر’ رائے اشرف لالی شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں