محکمہ داخلہ میں انٹرنل سکیورٹی کنٹرول روم قائم

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں انٹرنل سیکیورٹی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان ڈیوٹی پر تعینات ہیں ،صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔پنجاب بھر کے کنٹرول رومز کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں