ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم’ ڈیوٹی پر پہنچ گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھارت کا رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گرینڈ ہیلتھ الائنس وینگ ڈاکٹرز نے فوری طور پر ہڑتال کی کال واپس لیتے ہوئے ڈیوٹیوں پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حبیب’ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر شعیب نیازی کی ہدایت پر فیصل آباد گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اورنگزیب گجر’ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر چوہدری نعمان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت پر ملک ہنگامی صورتحال سے دوچار ہے۔ اس نازک وقت ہم اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو مادر وطن کا دفاع کر رہے ہیں اور ہم اپنے احتجاج کو ختم کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی معمول کی ڈیوٹی سے بڑھ کر رضاکارانہ خدمات پیش کریں تاکہ اس ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جلد ہی رضاکاروں کا باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں