بزدل بھارت کو پاکستان کا دلیرانہ جواب

راولپنڈی(بیوروچیف) پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے5جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ان کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور6مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، ایک جہاز بھٹنڈا میں اور دوسرا اکھنور میں مار گرایا گیا، پاک فضائیہ نے دشمن کا تیسرا 17 ناٹیکل مائل رافیل طیارہ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں مار گرایا۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سرزمین کو استعمال کرکے حملے کر رہے تھے، ان طیاروں میں 3 رافیل ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے کوٹلی لوہاراں میں بھارت کے دو ڈرون بھی مار گرائے، ذرائع نے بتایا ہے پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔پاک فوج نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کرارا جواب دیتے ہوئے گفدار پوسٹ، ڈنا پوسٹ، چھتری پوسٹ کے علاوہ متعدد پوسٹیں تباہ کردیں، بھارتی فوجی مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے، جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگے، پیر کانٹی سیکٹر میں بھی 40 بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھاگتے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی، پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے احمد پورشرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے میں حملہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں