ڈائزاینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) ڈائزاینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت نبیل احمد چوہان منعقد ہوا۔ اجلاس ہذا میں جنرل سیکرٹری محمود الہی جوائنٹ سیکرٹری امتیاز علی عامر فنانس سیکرٹری عبیداللہ انور اور ایگزیکٹو ممبران کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ صدر فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن نبیل احمد چوہان نے ماہانہ ایگزیکٹو باڈی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور صدر ایسوسی ایشن کا چارج لیتے ہی ہم نے ایک روڈ میپ طے کیا تھا کے اپنے ممبران کی زیاد سے زیادہ خدمت کی جائے گی ان کو کاروباری حالات سے باخبر رکھا جائے گا اور ڈائیز اینڈ کیمیکلز کمیونٹی کے بزنس کی بہتری کے لیے سیمینار ز ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے اور اپنی ٹریڈ سے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ایسوسی ایشن آفس میں مدعو بھی کیا جائے اور بوقت ضرورت خود ان اداروں کے پاس بھی جایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں