صفدر آباد میں منچلوں کی گلیوں بازاروں میں ون ویلنگ

صفدرآباد(نامہ نگار) گلیوں اور بازاروں میں مین روڈ سمیت منچلوں نے ون ویلنگ شروع کر دی ۔ون ویلنگ کرنے والوں میںبچے بھی شامل ہیں۔صفدرآباد میں بچوں اور نوجوانوں نے عشا ء کے وقت سڑکوں اور گلیوں میں بھی سائیکلوں اور موٹر سائیکلز پر شوخیاں مارتے ہوئے ون ویلنگ کا مظاہرہ شروع کر دیا ہے ۔ایک شہری نے بتایا کہ وہ عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد خانقاہ ڈوگراں روڈ پر بٹر مارکیٹ چوک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ بچوں کی اٹھکیلیوں نے ون ویلنگ کی شکل اختیار کر لی ،بڑی مشکل سے ان بچوں کی زد میں آنے سے بچا۔سوال یہ کہ عام آدمی کیا کرے کس سے شکائت لگائے ،رات کے اندھیرے میں کس دفتر کے چکر کاٹے؟جواب ملے گا کہ موبائل پر بتادو ،،،او بھائی کیا ہر بندے کے پاس موبائل ہے ،یہ پاکستان ہے جو غربت سے بھرا پڑا ہے ،عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں تم موبائل کی بات کرتے ہو ۔یہ درست کہ موبائل ہر ایک کی رسائی میں ہے لیکن عوام کی ایک بڑی تعداد اب بھی اس سے دور ہے۔انتظامیہ سے شہریوں کی اپیل ہے کہ عوام کو تحفظ دو یہ بچے ہماری ٹانگیں توڑ دینگے۔مٹ جائے گی مخلوق تو پھر انصاف کرو گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں