فیسکو ملازمین کی بہبود کے اقدامات کر رہی ہے

.فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پر فیسکو انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے افسران و ملازمین کے 30بچوں جنہوں نے تعلیمی سال 2023-24نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا کو وظائف کا اجرا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاس نہم کے دو طالب علموں کو40ہزارروپے، میٹرک کے ایک طالب علم کو20ہزار روپے، انٹرمیڈیٹ کے 7طلباکو 2لاکھ 15ہزار،مختلف بیچلر ڈگری پروگرام کے5طلبا کوایک لاکھ 50ہزار روپے، ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کے 3طلبا کو97ہزار5سو، ماسٹر ڈگری کے دس طالب علموں کو3لاکھ 60ہزار جبکہ ایم فل کے دوطالب علموں کوایک لاکھ 5ہزار 5روپے بطور سکالرشپ دیئے گئے۔فیسکو ملازمین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ محنتی،ذہین اور مستحق طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے تعلیمی وظائف دینے کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں