بھارت کا تکبر فضاؤں میں جل کر راکھ ہوچکا،مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قوم کے شاہینوں کو سلام پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کوبھارت کے5جنگی طیارے مار گرانے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، بھارت کاغرور، تکبراور جھوٹا پروپیگنڈاآج فضائوں میں جل کر راکھ ہو چکا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان امن کاخواہاں ضرورہے،مگردفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگا،یہ صرف دفاع نہیں، پاک فوج نے تاریخ رقم کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں