پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹوبہ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں معیاری، محفوظ اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھار ٹی متحرک ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلع میں موثر اور مربوط اقدامات جاری ہیں۔اپریل 2025کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق کی قیادت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں 3333معائنے کیے۔ اس دوران 1355بہتری نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 355 خلاف ورزیوں پر 41لاکھ 80ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ معائنوں کے دوران 25 خوراکی اشیاء کے نمونے تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے اور ناقص خوراک فروخت کرنیوالوں کیخلا ف 5ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔فوڈ اتھارٹی نے14ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈرز جاری کیے جبکہ 88ای-لائسنس درخواستیں مو صو ل ہوئیں۔ دوران کارروائی 1213کلو غیر معیاری گوشت، 5868 لیٹر ناقص دودھ، 22کلو مصالحہ جات، 18.776 کلو ممنوعہ اور زائد المیعاد خوراک تلف کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں