تعلیم و تربیت سے سپیشل بچوں کا مستقبل روشن ہوجا تاہے

کمالیہ( نامہ نگار)و زیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے قابلِ ستائش ویژن کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق جبیں، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب شاھدہ فرخ نوید کی خصوصی شفقت سے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو اور ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن فیصل آباد ڈویژن میڈم خالدہ پروین کی زیر سرپرستی گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ میں متاثرہ سماعت بچوں کے مفت داخلہ کے حوالے سے مہم جاری ہے ۔ پرنسپل عائشہ ریاض، معلمین و معاونین گھر گھر جا کر سپیشل بچوں کو سپیشل ایجوکیشن سکول میں دی جانے والی مفت سہولیات سے آگاہ کر رھے ھیں۔ پرنسپل نے بتایا کہ سکول میں داخل متاثرہ سماعت طلبہ کو مفت کتب، یونیفارم، تدریسی معاونات، نئی ٹرانسپورٹ اور 800 روپے ماہانہ وظیفہ کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بہترین تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کیا جاتا ھے جبکہ تشخیص سماعت کے لیے جدید آڈیالوجیکل کلینک کیساتھ ساتھ تعلیم و تربیت کی فراہمی اور نفسیاتی و گفتاری مسائل کے حل کے لیے اعلی تعلیم و پیشہ ورانہ ماھرین خدمات انجام دے رھے ھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ توجہ، محبت اور محنت سے دی جانے والی تعلیم و تربیت سے سپیشل بچوں کا مستقبل روشن ھو جاتا ھے ۔ ماھر معلمین ان کی صلاحیتوں کو نکھارتے ھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں