پاکستان کی امن خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹرعمرمنے خان نے کہاہے کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بھارت کے اخلاقی اور سفارتی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے، اس کے پاس کچھ اور نہیں بچا تو اب وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر اتر آیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ بھارت اس وقت ایک ضدی بچے کی طرح کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو اگر کوئی کمزوری سمجھتا ہے تو وہ غلط فہمی میں ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ بھارت اپنے عزائم میں مکمل ناکام رہے گا ۔بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے ایسا جواب ملے گا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں