سائلین کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ ندیم جٹ نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فیصل آباد کا ہی رہائشی ہوں اور دوران سروس میں ڈیلی بزنس رپورٹ کا بہت پرانا قاری ہوں DPOعبادت نثار کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ کی حدود میں جرائم کا خاتمہ امن و امان قائم رکھنا سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہیں انھوں نے کہا کہ تھانہ کی حدود میں کھیلے جانیوالے بڑے بڑے جوئے کے اڈوں اور منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ اپریشن کرینگے جوئے کے اڈے چلانیوالوں اور بڑے منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق گرفتاریاں کرینگے اور انھیں سلاخوں کے پیچھے دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں