سنگدل ڈاکوؤں نے مزاحمت پر15سالہ لڑکے کو گلا دبا کر مار ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) تھانہ بلوچنی کے علاقہ62ر ب کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے بکرے چھیننے کے دوران مزاحمت پر15سالہ معصوم لڑکے کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈاکوئوں کا گروہ بھاری مالیت کے بکرے چھین کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 62ر ب کا رہائشی 15سالہ محمدقاسم ولد ناصر محمود بکرے چروانے کیلئے جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور بکرے چھیننے کی کوشش کی تو لڑکے نے شور مچاتے ہوئے مزاحمت کی تو اتھرے ڈاکوئوں نے گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا۔ اور 2بکرے چھین کر فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم نعش گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ پولیس ابھی تک قاتل ڈاکوئوں کو تلاش نہ کر سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں