”اللہ اکبر تیار ہیں ہم”نغمے کی ملک بھر میں دھوم

لاہور (بیوروچیف) بھارت سے کشیدگی کے تناظرمیں پاکستانی قوم کی دلی آوازپرنیاملی نغمہ ”اللہ اکبر۔۔تیارہیں ہم ” ریلیزکردیاگیا۔ اس نغمے میں دلوں کو گرما دینے والی شاعری اورخون میں جوش لانیوالی موسیقی نے سماں باندھ دیاہے جس میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اسے ابھی معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے، دشمن جان لے یا ہم غازی ہیں یا شہید دونوں صورتوں میں سربلند ہیں۔گانے کے بول ہیں:غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کے لئے تیار ہیں ہم، بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اس کا مقابلہ کس قوم سے ہے،پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،پاکستان دینِ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسکی فوج اسلام کی فوج ہے۔جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور نغمہ جو نا صرف پاک فوج بلکہ قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں