شیخ اعجاز کی رہائش پر مسلم لیگی ورکرز کا ہنگامی مذمتی اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے صدر و سابق ایم پی اے شیخ اعجاز کی رہائشگاہ پر مسلم لیگی ورکروں کا ایک ہنگامی مذمتی اجلاس بلا یا گیا جسمیں کثیر تعدا میں لیگی ورکروں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد بزدل ہمسائیہ ملک ھندوستان کی فاشسٹ اور دہشت گرد مودی حکومت کیطرف سے نہتے شہریوں بچوں فوجی حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت اور اپنی حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنا تھا۔۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ آج کا یہ نمائندہ اجلاس مودی حکومت کے رات کے اندھیرے میں چوروں کیطرح بزدلانہ حملہ کی شدید مزمت کرتا ہے مودی کو ہندوستان کے عوام گریبان سے پکڑیں اور رافیل طیارے کے ڈھیر پر لیجا کر وہاں سے ہمارے جوانوں کے ہاتھوں تباہ شدہ طیارے کی راکھ لیکر مودی کا منہ کالا کرکے پوچھنا چاہیئے کہ یہ ہے تیرا سیندور آپریشن تمہیں کیسا لگا؟ شیخ اعجاز نے پرجوش لیگی ورکروں سے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہماری تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ہندوستان نے اسکو ہماری کمزوری سمجھ کر حملہ کیا ہم نے ہمیشہ انکے دانت کھٹے کیئے اور دشمن کو میدان سے بھاگنا پڑا ہم سب اپنے وزیر اعظم شہباز تشریف، سپاہ سالار حافظ عاصم منیر، ائیر فورس کے جوانوں اور پاک فوج کے جوانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے جنہوں نے دشمن کے پانچ جنگی جہاز اور دو ڈرون اڑا دیئے بھارتی چوکیوں پر لہرایا جانے والا سفید پرچم انکی بد ترین شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مودی سرکار ہوش کے ناخن لے اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو دہلی میں گھس کر ماریں گے۔۔ قدم بڑھا شہباز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں، قدم بڑھا پاک فوج قوم تمہارے ساتھ ہے، حافظ جی تن کے رکھو، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا بار بار گونجتی رہی، پروگرام کے اختتام پر شہدا کیلئے خصوصی دعا اور حملوں میں زخمی ہونے والے نہتے شہریوں اور بچوں کیلئے جلد صحتیابی کیلئے اجتماعی دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں