سرگودھا میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں

سرگودھا (بیورو چیف) پاک بھارت جنگ کے بعد سرگودھا سمیت ضلع بھر میں مختلف اداروں مکاتب فکر کے لوگوں این جی او سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور پاک فوج کے حق میں نہ صرف زبردست ریلیاں نکالی جا رہی ہیں بلکہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے مسیح برادری کی جانب سے بھی ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیح برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی طاہر نوید چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ایک کروڑ سے زائد مسیح لوگ پاک فوج سے پہلے وطن عزیز پر قربان ہونے کو ترجیح دیں گے اگر کسی نے پاکستان پر جارحیت کا سوچا تو مسیح برادری سیسہ پلائی دیوار بن کر ان کو منہ توڑ جواب دے گی طاہر نوید چوہدری نے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ مسیح برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اللہ کے حکم سے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے پاکستان کی مسیح برادری نے 1947، 1965′ 1971 کی جنگوں میں جس قربانیوں سے اس پاکستان کی آبیاری کی ہے اب بھی اللہ کے حکم سے جب بھی پاکستان کو ہمارے خون کی ضرورت ہوئی تو مسیح برادری اپنے مسلم بھائیوں سے پہلے پاکستان پر اپنی جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کرے گی ریلی کے شرکا نے مختلف بازاروں کا چکر لگایا اور پریس کلب کے باہر آکر اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں