ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)رات کے اندھیرے میں رہائشی علاقوں پر حملہ کرنا بھارت کی کم ظرفی ہے’ مودی انسانیت کا دشمن ہے’ ملک کے دفاع کیلئے ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں’ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اگر ایک پتھر بھر پاکستان کی طرف آیا تو بھرپور جواب دیں گے’ ان خیالات کا اظہار افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انجمن تاجران کچہری بازار کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ چیئرمین شہباز گل بٹ’ جنرل سیکرٹری عبدالشکور ساجد و دیگر مقررین نے کیا’ انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی بھارتی فوج اور مودی کو کھلا پیغام ہے کہ پاکستانی قوم اور پاک فوج ایک پیج پر ہے’ رات کے اندھیرے میں بزدل بھارت کی طرف سے وطن عزیز پر بلااشتعا ل جارحیت اور مختلف شہروں میں حملہ نا صرف پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے بلک خطے کے امن کوسبوتاژ کرنے کی ایسی گھنائونی سازش ہے جو خطے میں کسی بڑے تصادم کو جنم دے سکتی ہے اقوام متحدہ ، OIC اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسکا فوری نوٹس لیں’ انہوں نے کہا بھارت سن لے امن کاجھنڈا لہرانے سے معافی نہیںہوگی پاکستان کی حرمت پرمعصوم جانیں قربان کرکے شہادت کارتبہ پانے 26 مردوخواتین اور بچوں کے خون کا بدلہ لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پور ی قوم بھارت کی شیطانی جارحیت کے مقابلہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر پوری قوت کے ساتھ یک جان ہوکرافواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے اس حملہ نے پوری قوم کو ایک بار پھرمتحد کردیا ہے عوام کی حمایت سے مسلح افواج پوری طرح چوکس اور دشمن کی ہرمہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے ‘ ریلی کچہری بازار سے شروع ہو کر چوک گھنٹہ گھر تک گئی’ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر زندہ باد’ پاکستان زندہ باد’ بھارت مردہ باد اور مودی مردہ باد جیسے نعرے تحریر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں