آرمی چیف کی ایک کال پر تاجر برادری حاضر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہا کہ آرمی چیف کی ایک کال پر تمام تا جر برادری اور اہلیان فیصل آباد حاضر ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے اس صورتحال میں بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنیکی کوشش تو اسکو زبردست جواب دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ بارڈر پر میرے افسر سے سپاہی تک موجود ہیں ہم ابھی بھی اس پوزیشن میں ہیں کہ اپنی فوج سے آگے جا کر لڑنے کے لئے تیار ہیں 1947 میں بھی سابق فوجیوں نے کشمیر کا خطہ آزاد کروایا تھا ہم 70 سال سے انتظار میں ہیں کہ اقوام متحدہ کشمیر کا مسئلہ حل کرے ہم سابق فوجی چاہتے ہیں کہ آرمی چیف ہمیں اجازت دیں اور ہم کشمیر کے لئے جہاد کریں ہم نے پچھلے سال اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بھی قرار داد پاس کی تھی کہ ہم کشمیر کے مسئلے پر مزید انتظار نہیں کر سکتے ہم ویٹرنز آج بھی جذبہ جہاد سے لبریز ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا اقوام متحدہ کی قرار دار کی رو سے حل نکالنا ضروری ہے تمام فالس فلیگ آپریشنز کشمیر میں ہی ہوتے ہیں ہمارا پیغام اقوام متحدہ تک پہنچایا جائے کہ اب کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا الزام کشمیر اسمبلی کے واقعے پر بھی بھارت کے اداروں نے اسے فالس فلیگ تسلیم کیا انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو ٹارگٹ کرنے کے بہانے تلاش کرتا ہے لیکن اس بار بھارت کو وہ بیرونی سپورٹ نہیں ملی جس کی بھارت کو امید تھی کیونکہ بھارت کو تو اب کینیڈا اور امریکہ کی طرف سے سرخ جھنڈی دیکھا دی گئی ہے بھارتی فوج اورمودی ذلیل و رسوا ہو تے رہے گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں