شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی شخصیت احمدسعیدکھوکھرنے کہاہے کہ فیصل آبا د میں بڑھتی ہوئی چوری اورڈکیتیوں کی وارداتو ں نے شہریوں کاجینامحال کررکھاہے ۔ضلعی پولیس سب اچھاکی رپورٹ دیکربری ذمہ نہیں ہوسکتی ۔ پولیس حکام کوسنجیدگی کے ساتھ چوراورڈاکوئوں کیخلاف اقدامات کرناہوں گے ۔شہرمیں روزانہ درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوناتشویشناک بات ہے ۔ان کاکہناہے کہ رات اوریادن چور ڈاکوئوںکاجب جہاں دل کرتاہے کہ واردات کرتے ہیں اورچلتے بنتے ہیں ۔متاثرہ شخص انصاف کیلئے دربدرہوجاتاہے ۔ انہو ںنے کہاکہ تھانہ کلچرتبدیل نہ ہونابہت بڑاسوالیہ نشان ہے ،پولیس کی کارکردگی صرف ٹک ٹاک تک محدودہے باقی سب صفرہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب سنجیدگی سے محکمہ پولیس کوسدھارنے کیلئے اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں