ڈاکٹر احمد خان سی ای او ہیلتھ فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایس ڈی ایچ کیو چینوٹ ڈاکٹر احمد خان کو سی ای او ہیلتھ فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔ ڈاکٹر احمد خان گزشتہ دو سالوں سے چینوٹ میں ایم ایس ڈی ایچ کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر احمد خان کی بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چینوٹ میں جو خدماتتھیں ان کو محکمہ صحت کی جانب سے خوب سراہا گیا ۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈاکٹر احمد خان کی کارکردگی کی بنا پر انہیں سی ای او فیصل آباد تعینات کر دیا ہے۔ ڈاکٹر احمد خان نے سی ای او فیصل آباد کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان فیصل آباد محکمہ صحت میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں