امریکہ اور چین پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک

واشنگٹن /بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحق ڈار کو فون کالز کرکے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کروانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا کی پاک بھارت کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش سامنے آئی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف عاصم منیر کو ٹیلی فون کرکے پاکستان کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں، خطے میں امن کی بحالی پوری دنیا کے لیے اہم ہے،انہوں نے کہا کہ بات چیت کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔اپنے بیان میں ٹیمی بروس نے کہا کہ مارکو روبیو نے فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں، مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری مذاکرات میں مدد کی پیشکش ہے۔نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے امریکی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ بال اب بھی بھارت کے کورٹ میں ہے، پاکستان پر اب حملہ ہوا تو ہم اپنی کارروائیاں کسی صورت نہیں روکیں گے۔دریں اثناء چین نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔بھارتی جارحیت پر پاکستان نے بھارت کیخلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے کئی ایئر بیسز، اسلحہ ڈپو اور دیگر فوجی تنصیبات تباہ کردیں۔امریکا کے بعد چین نے بھی پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی دونوں ملکوں اور خطے کیلئے اہم ہے، چین کشیدگی ختم کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں