تباہ ہونیوالابھارئی دفاعی نظام ایس400کیا ہے؟

اسلام آباد (بیوروچیف)پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400کو تباہ کر کے دیا گیا۔پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے اپنے ہائپر سونک میزائل سے ایس 400کا ائیر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ایس 400روس کا تیار کردہ فضائی دفاعی نظام ہے جسے بھارت نے 2018میں خریدا تھا، بھارتی عوام کو ایس 400فضائی دفاعی نظام پر بہت زیادہ غرور تھا کہ ہمارے پاس ایسا فضائی دفاعی نظام موجود ہے جو پاکستان سے آنے والے میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایس 400ایک ہی وقت میں 300ٹارگٹ کو ٹریس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک ہی حملے میں 36ٹارگٹ کو تباہ کر سکتا ہے یا انہیں انگیج کر سکتا ہے۔ ایس 400ائیر کرافٹ، کروز میزائل، بیلسٹک میزائل اور ان ڈرونز کو نشانہ بنا سکتا ہے، یہ دفاعی نظام 4.8کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑنے والے کسی بھی قسم کے میزائل کو تباہ کر سکتا ہے۔بھارت نے 3ایس 400سسٹم نصب کر رکھے ہیں اور پاکستانی فضائیہ کی جانب سے تباہ کیے گئے ایک ایس 400کی مالیت لگ بھگ 1اعشاریہ 5بلین ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں