آپریشن بنیان المرصوص ‘پاکستان کے بھارت کے اندر گھس کر حملے

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔ اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا ہے بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو اڑی’ سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ بھارتی دفاعی نظام و دیگر اہداف تباہ کر دیئے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400تباہ کردیا ہے۔S-400ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کرانے والا راجواڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے، اس علاوہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔پاکستان نے سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کردیا، سرسہ ایئر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کردی۔بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ، پونچھ اور جموں ایئر بیسز پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کر لیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کردیا گیا۔ بھارتی کے آدم پور ایئربیس کو میزائلوں سے تباہ کردیا گیا ہے۔ آدم پور ایئرفیلڈ سے امرتسر میں سکھوں پر میزائل داغے گئے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس کی اسٹوریج کو تباہ کردیا ہے، یہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔اسی طرح پاکستان نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ ادھم پور کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی تباہ کردی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے ادھم پور ایئربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔براہموس اسٹوریج سائٹ نگر وٹا کو بھی تباہ کردیا گیا، اس کے علاوہ بھارت کی سپلائیڈپواڑی کو بھی تباہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا جبکہ بھارت کی بٹھنڈہ ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا۔بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا گیا، تباہ کیا گیا بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکزپاکستان میں دہشت گردی کروا رہا تھا۔ایل او سی پر ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ،خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ کو مکمل تباہ کر دیا گیا، افواج پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کروا دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے گئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تمام بیسز سے جہاں سے پاکستان کے عوام، مساجد و دیگر مقامات پر حملے کیے گئے تھے، ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔دریں ثناء ۔لاہور (بیوروچیف) پاکستان کا جوابی وار جاری ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سمیت بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں، پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے سائبر حملے میں بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹی گیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں، ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے۔ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ائیر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں اسکے علاوہ 2500سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کر لیے گئے ہیں۔پاکستان سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو ہیک کر لیا، پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں بجلی مکمل طور پر بند ہوگئی۔اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر سٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔پاکستانی سائبر حملے میں بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن کی ویب سائٹس بھی ہیک کرکے ویب سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا۔ بارڈر سیکورٹی فورسز، انڈین ایئر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن، یونیک آئڈنٹیفیکشن اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں