فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی مضر صحت گوشت کی روک تھام کیلئے نتیجہ خیز کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چنیوٹ شہر اور بھوانہ میں مضر صحت غیر معیاری گوشت کی روک تھام کے لئے نتیجہ خیز کارروائیاں کی گئیں۔بھوانہ کے علاقے میں رات گئے مردہ جانور کی ترسیل کرتے ہوئے ایک شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تھانہ بھوانہ میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ علاوہ ازیں علی الصبح کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی مذبح خانے کو غیر معیاری بدبودار گوشت کی موجودگی اور پولٹری شاپ کو بیمار اور مطلوبہ وزن سے کم مرغیوں کی موجودگی پر 2 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔مجموعی طور پر 110 کلو مضر صحت اور بدبودار گوشت ضائع کرادیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ عوام الناس اپنے اردگرد مشکوک خوراک تیار کرنے والوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوری طور پر اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں