سپریم انجمن تاجران (امین بڑ گروپ)کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کی اپیل پر افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے کارخانہ بازار سے کچہری بازار تک نکالی گئی ”پاک فوج زندہ باد” ریلی نکالی گئی’ ریلی کی قیادت سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے کی’ ریلی میں سابق ایم پی اے خواجہ محمداسلام’ پی اے ٹو رانا ثناء اللہ خاں طارق جانباز’ سپریم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ مکی کلاتھ بورڈ کے گروپ لیڈر شیخ یوسف گچھا’ صدر شیخ فاروق فیاض’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ جنرل سیکرٹری عبدالشکور ساجد’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ چوک گھنٹہ گھر کے صدر شیخ وحید ببر’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم ذبیع اللہ’ مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر’ جھنگ بازار کے صدور مزمل طور’ چوہدری محسن انوار’ شیخ خرم شہزاد’ صوفی امین’ شیخ صابر’ شیخ جاوید’ میاں رضوان پپو’ ماجد امین بٹ ‘ چوہدری اکرام’ احمد قادری’ ملک اعجاز احمد’ چوہدری طارق جٹ’ چوہدری جمیل اختر کے علاوہ آٹھ بازاروں کے صدور’ جنرل سیکرٹریز ‘سول سوسائٹی’ ریڑھی چھابڑی والوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ خواجہ محمد اسلام’ طارق جانباز’ عباس حیدر شیخ’ چوہدری بہادر علی’ ذیشان جاوید ظفر’ شیخ یوسف گچھا و دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کاروائی کر کے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے’ ہم آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کوبھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو اڑی، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کرنے پر پاک فوج اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں’ پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کو منہ توڑ جواب دیکر ثابت کردیا ہے کہ اس کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں دنیا بھر کی افواج سے بہتر ہیں’ انہوں نے کہا کہ 7مئی کا دن پاکستان’ اس کے عوام اور افواج کیلئے آزمائش کا دن تھا مگر پوری پاکستانی قوم نے یکجا ہوکر جس طرح پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کئے وہ دنیا نے دیکھ لیا اب شاید بھارت ایسی غلطی کبھی نہ کرے ہم آپس میں لاکھ اختلافات رکھیں مگر جب بات وطن عزیز کی ہوگی تو سیاسی پارٹیوں’تاجروں سمیت پاکستانی کی 25 کروڑ عوام فرنٹ لائن پر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی وطن عزیز پاک فوج عوام یہ تین اکائیاں پاکستان کو ملکر مضبوط اور مستحکم بنانے میں مدد گار ہیں ہم اعلان کرتے ہیں کہ تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور ملکی سالمیت پر جب بھی کوئی آنچ آئیگی تو ہم پاک فوج سے پہلے دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے ‘ وطن عزیز ہے تو ہم ہیں پاک فوج نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملکی دفاع میں غافل نہیں ہے اور یہی پاکستان کے عوام کی خوش نصیبی ہے کہ اسے ایسی بہادر اور جانثار فوج ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں