ڈکیتی،چوری کی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید94وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، 7خواتین اور 5نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق ساندل بار کے علاقہ 36ج ب کی عاصمہ کی بیٹی (ز) کو ملزم مدثر نے بے آبرو کر دیا، غلام محمدآباد کے ذوالفقار کی بیٹی(ن) کو نامعلوم ملزمان،نشاط آباد کے علاقہ 100ج ب کے مظہر کی بھانجی(س) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ 106ر ب کے بلال کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ عاصم ٹائون کے لیاقت کی اہلیہ (ح) کو دو بچوں سمیت نامعلوم ملزمان، تاندلیانوالہ کے علاقہ 400 گ ب کے سلیم کی اہلیہ(ت) کو نامعلوم ملزمان، تھانہ کُر کے علاقہ592گ ب کے بلاول کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم،تاندلیانوالہ کے علاقہ410گ ب کے جمشید کی بیٹی(ف) کو نامعلوم ملزمان،مریدکے علاقہ کھدر والا میں خادم کو ملزمان مبشر وغیرہ، سمندری کے علاقہ 433 گ ب کے تنویر احمد کا بیٹا سلیمان، روڈالہ روڈ کے علاقہ283گ ب کے رستم علی کا بیٹا احمد علی، کھرڑیانوالہ کی مریم کا بیٹا محمد علی اور بلوچنی کے علاقہ99ر ب میں مختار بی بی کا بیٹا رضوان گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے ‘ نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا جبکہ امریکن ہسپتال کے قریب احمد علی سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، ریلوے روڈ پر عمران کی دکان سے سامان چوری، بیرون کارخانہ بازار محمد علی سے جھپٹا مار کر فون، سرکلر روڈ پر ثناء اللہ سے جھپٹا مار کر فون، حمید پارک سے آصف سے نقدی و فون، جھنگ روڈ پر کوئٹہ کیفے کے باہر غلام مرتضیٰ سے 48ہزار’ فون’ بڑا قبرستان کے قریب طاہر سرفراز سے 30ہزار’ فون چھین لیا’ گلشن کالونی میں طارق کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری’ گرین ویو کالونی میں اقبال کے گھر سے لاکھوں کے 15تولے زیورات’ قیمتی سامان لوٹ لیا’ رشیدآباد کے ساجد کے ڈیرے سے مویشی چوری’ 218رب کے یٰسین سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ خالدآباد میں قادر سے جھپٹا مار کر فون’ 7ج ب کے غلام عباس کے گھر سے 2بکرے’ 26ج ب کے باسط سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 100ج ب کے مبارک علی سے نقدی’ فون’ 6ج ب کے ہارون سے نقدی’ فون’ ایڈن آرچرڈ کے یاسر ندیم سے فون’ کوگھوال کے قریب عرفان سے نقدی’ فون’ بسم اﷲ کالونی کے شفیق سے 10ہزار’ فون’ باوا چک کے قریب مقبول شاہ سے نقدی’ فون’ سوساں روڈ پر سلمان کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس’ مہر چوک کے قریب مقصود سے 15ہزار’ فون’ آسیہ کالونی کے نعمان سے 50ہزار’ فون’ آسیہ کالونی کے نعمان سے 50ہزار’ فون’ 159رب کے رحمان سے رکشہ چھین لیا’ 156رب کے ساجد کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے’ 161رب کے اویس سے 60ہزار’ فون’ 106رب کی آسیہ سے جھپٹا مار کر فون’ محلہ الطاف گنج کے قریب عمر حیات سے 10ہزار’ فون’ ریلوے کالونی کے فیاض سے ڈیڑھ لاکھ’ فون’ نڑوالا روڈ پر صدیق سے 40ہزار’ فون’ سمندری روڈ پل عبداﷲ کے قریب معظم سے موٹرسائیکل’ ڈی ٹائپ کالونی کے مبارک علی سے نقدی’ فون’ سہیل آباد کے عرفان کی اہلیہ سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چھین لی’ سہیل آباد کے ندیم عباس سے موٹرسائیکل’ 259رب کے صابر سے 31ہزار’ فون’ 278رب کے احسن سے موٹرسائیکل’ ستارہ کالونی میں رضوان سے 30ہزار’ فون’ انار کلی بازار سمن آباد کے قریب شان حیدر سے 16ہزار’ فون’ سمن آباد سائنس کالج کے قریب شہباز سے 20ہزار’ فون’ 235رب کے ظفر اقبال کی حویلی سے بکرے’ الیاس گارڈن کے اعجاز کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ ستارہ کالونی کے قریب حماد سے 60ہزار’ فون’ 232رب کے اویس سے 50ہزار’ فون’ جڑانوالہ روڈ پر بلقیس بی بی سے جھپٹا مار کر پرس’ 68ج ب کے ارسلان سے 20ہزار’ فون’ جھنگ روڈ ٹوٹل پمپ کے قریب دلاور سے موٹرسائیکل’ نقدی’ ساتواں میل جھنگ روڈ پر انوار الحق سے موٹرسائیکل چھین لی’ سبزی منڈی کے قریب ارشد علی سے 65ہزار’ فون’ واٹر ورکس جڑانوالہ کے قریب ارشد خان سے نقدی’ فون’ شیرازی پارک سے مقصود سے نقدی’ فون’ 354گ ب کے دانش کی حویلی سے مویشی’ 355گ ب کے کامل سے 9ہزار’ فون’ 123گ ب کے غلام مصطفی سے 45ہزار’ فون’ 355گ ب کے قریب فیصل سے جھپٹا مار کر فون’ 39گ ب کے اعظم سے اڑھائی لاکھ’ 107رب کے عتیق سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ فون’ 430گ ب کے محمد حسین کی حویلی سے مویشی’ ٹھٹھہ بیگ کے اکرم سے 14ہزار’ فون’ شہباز شریف پارک سمندری کے قریب نعیم سے 21ہزار’ فون’ شوکت آباد کے نوید سے 5لاکھ چھین لیے’ گجر بستی سمندری کے اشفاق سے 1لاکھ روپے’ فون’ دربار بابا چپ شاہ کے قریب بابر سے 31ہزار’ فون اور دیگر وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں 7ج ب کے افضال کا کیری ڈبہ’ تحصیل والی مسجد سے علی حیدر’ ضلع کچہری سے فرخ شہزاد’ لطیف پارک سے شوکت’ سدھوپورہ کے خرم علی’ ڈائیوو روڈ پر تنویر’ صدر بازار غلام محمد آباد سے عمیر’ ذوالفقار کالونی کے علی حسن’ کھوکھر ٹائون کے غلام فرید’ عباس نگر کے مظہر’ سرگودھا روڈ سے اجمل’ ملت چوک سے نبیل’ سرگودھا روڈ سے کاشف’ بھائی والا کے شہزاد علی’ شوگر موڑ سے غلام مرتضیٰ’ سوساں روڈ سے یوسف’ کشمیر پل کے قریب عتیق’ جھمرہ روڈ پر امیر حمزہ’ فلیٹ چوک سے بلال قمر’ فائق ٹائون کے آصف علی’ فاروق آباد کے احتشام’ 67ج ب کے عدنان’ کوثر فارمیسی جڑانوالہ سے ساحل’ میونسپل کالونی جڑانوالہ سے طارق جاوید’ گلشن عزیز کالونی کے اﷲ دتہ’ 111گ ب کے عارف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں