تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ ڈینگا پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ ڈینگا پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر بری طرح زخمی ہو گیا۔ جبکہ پولیس فائرنگ کے دوران ملزم کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، مضروب کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ٹھیکریوالہ کا اے ایس آئی ثاقب علی اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ پکڑے جانے والے ڈکیت شمشاد ولد ریاض سکنہ245ر ب کو ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے جب وہ ڈینگا پھاٹک سے سدھار بائی پاس کی طرف آ رہے تھے کہ اٹک پٹرولیم کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ساتھی ملزم شمشاد کو چھڑوا کر فرار ہو گئے ، ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا۔ جس کی اطلاع ریسکیو15پر کی تو ناکہ بندیاں کرتے ہوئے پولیس نے ان کو گھیرے میں لے لیا۔انچارج چوکی سبزی منڈی نے فرید فلور مل کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے ڈینگا پھاٹک کی طرف روانہ ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلہ ہونے پر شمشاد زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں