سرگودھا (بیورو چیف) 100اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی بروز جمعرات کراچی اور سیالکو ٹ میں منعقد ہوگی 1500روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30لاکھ روپے’ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 18500 روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 100روپے والے بانڈ کا پہلا انعام 7لاکھ روپے دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 1000روپے کے 1199 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔



