DHQہسپتال ساہیوال کے سٹینڈ پر اشیاء غائب ہونا معمول

ساہیوال(بیوروچیف)ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کے سائیکل سٹینڈز پر اوور چارجنگ کے بعد اب سائیکل سٹینڈز پرلوگوں کے موٹر سائیکل غیر محفوظ ہونا شروع ہو گئے۔سائیکل سٹینڈز پر سیکورٹی سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مین گیٹ سائیکل سٹینڈ، ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور سمیت دیگر سائیکل سٹینڈز سے رات کے اوقات لوگوں کے کھڑے موٹر سائیکلوں سے بیٹریاں چوری اور ٹولز چوری ہونا معمول بن گیا جبکہ لوگوں کے موٹر سائیکلوں کی ٹینکیوں سے پٹرول کی چوری ہونا عام بات ہو گئی ہے۔ ہسپتال آئے ہوئے مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ گزشتہ روز اپنے موٹر سائیکل سٹینڈز سے نکالے تو موٹر سائیکلوں کی بیٹریاں، پلگ،ٹولز اور دیگر اشیاء غائب تھیں جبکہ موٹر سائیکل کی ٹینکیوں سے پٹرول بھی چوری ہو چکا تھا جس کی شکایت انہوں نے سائیکل سٹینڈز کے عملہ سے کی تو انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا اور الٹا لوگوں سے بد تمیزی اور جھگڑا کرنے پر اتر آئے جس کی شکایت ایم ایس کو کی گئی لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں