فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آریا فیصل آباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری رانا شاہد اکرم خاں نے پاک فوج کے سپہ سالار حافظ عاصم مینر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جراتمندانہ قیادت اور وژن نے نہ صرف فوج بلکہ پورے ملک کو مضبوط کیا ہے۔ ہم ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ملکی دفاع اور استحکام کی علامت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ راجپوت برادری ہمیشہ پاکستا ن کی سلامتی، سرحدوں کی حفاظت اور ملکی مفاد کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اس برادری نے ہر دور میں قربانیا ں پیش کیں اور آج بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے راجپوت برادری ہر وقت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیکو تیار ہے۔



