فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے کہا کہ مودی حکومت نے مساجد اور معصوم بچوں، باپردہ خواتین اور بزرگوں کو رات کی تاریکی میں نشانہ بنا کربز دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 25 کروڑ پاکستانی عوام ملک کے دفاع کیلئے ہر طرح کی قربانی دیں گے۔ پاکستان پربھارتی حملے میں تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ مملکتِ خداداد پاکستان کی حفاظت ہر شہری پر فرض ہوگئی ہے ۔ افواجِ پاکستان نے دلیری اور شجا عت کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہو ئے بھارتی بزدلانہ حملے کا بروقت اور بھرپور جواب دیا ہے۔ بھارت نے جارحیت کے ذریعے جنگ مسلط کرکے پوری ملت کو للکارا ہے۔



