اسپنر عثمان طارق کا بائولنگ ایکشن کلیئر قرار

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 10میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عثمان طارق نے پی سی بی کے منظور شدہ بائیو مکینکس لیب میں ٹیسٹنگ کروائی، ان کا بولنگ ایکشن 13 اپریل کو پی ایس ایل میچ میں مشتبہ قرار دیا گیا تھا۔ان کا بولنگ ایکشن لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براون نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا۔ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی درخواست پر پی سی بی نے تیسٹ کی اجازت دی، عثمان طارق نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کامیابی سے کلیئر کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں