عالمی باکسنگ چیمپئن عالیہ سومرو کیلئے 10لاکھ انعام کا اعلان

کراچی (سپورٹس نیوز) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لیاری کی 19سالہ عالمی باکسنگ چیمپئن عالیہ سومرو سے ملاقات کر کے انہیں 10لاکھ روپے نقد انعام اور ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق یہ ملاقات وزیراعلی ہائوس میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر علی حسن زرداری، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکرٹری آغا واصف اور ارکان صوبائی اسمبلی شازیہ کریم اور محمد یوسف بھی موجود تھے۔عالیہ سومرو نے حال ہی میں تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی باکسنگ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں