طلاق کے بعد اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔ اداکارہ جنیفرلوپیز

نیو یارک (شوبز نیوز) معروف گلوکارہ وراداکارہ جنیفر لوپیز نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔ایک انٹرویو میں جنیفر نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے 17سالہ جڑواں بچوں میکس اور ایمی سے ایک عہد کیا تھاکہ یہ مشکل وقت ہے، لیکن تم دیکھو گے کہ میں اس سے زیادہ بہتر اور مضبوط بن کر نکلوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ وعدہ پورا کیا اور اب وہ خود بھی یہ محسوس کرتے ہیں، یہ میرے دل کو سکون دیتا ہے۔طلاق کے بعد جنیفر لوپیز نے نا صرف اپنی زندگی کو سنبھالا بلکہ ایک بار پھر سٹیج پر واپسی کی تیاری کر لی وہ 2025میں اپنا نیا میوزیکل ٹور اپ آل نائٹ Up All Night شروع کرنے جا رہی ہیں۔بین ایفلیک اور جنیفر لوپیز کا رشتہ ہالی ووڈ کی سب سے مشہور کہانیوں میں شمار ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں