پاکستان’چین’ افغانستان کا علاقائی استحکام پر اتفاق

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا کابل میں پہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اقتصادی و سکیورٹی تعاون اورعلاقائی علاقائی استحکام پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق نے چینی نمائندے کے ہمراہ افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تعمیری بات چیت ہوئی۔اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں