1خودکشی2قتل،گولیاں لگنے سے8افراد زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ناولٹی پل کے قریب32سالہ نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق، مختلف واقعات میںدو بھائیوں سمیت6افراد لہولہان،اندھی گولیاں لگنے سے دو خواتین زخمی جبکہ کاروباری معاملات پر چالاک افراد نے 3شہریوں کو اڑھائی کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق ستیانہ روڈ کے رہائشی 22سالہ نوجوان شیر علی نے گھریلو جھگڑے اور حالات سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ناولٹی پل کے قریب 32سالہ نوجوان قاسم ولد خوشی محمد کی نعش برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق متوفی نشہ کا عادی تھا اور گذشتہ شب ناولٹی پل کے قریب نعش ملنے پر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات دوران سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی میںدو گروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، گولیاں لگنے سے مظفر کالونی کے دوبھائی ندیم ولد طفیل، ہمایوں ولد طفیل اوربابر مجتبیٰ، زوہیب ولد اسلم بری طرح زخمی ہو گئے، اس طرح مخالفت کی بناء پر238ر ب میںراشد ولد علی محمد،صدر کے علاقہ 225ر ب میں مخالفین کی فائرنگ سے صداقت علی ولد ذوالفقار بری طرح زخمی ہو گئے۔ وارث پورہ میں گھر کی چھت پر38سالہ مریم زوجہ عابد،دائود نگر میں 25سالہ سعدیہ بی بی زوجہ شان اندھی گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئیں۔ جنہیں طبی امداد کی عرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں کوتوالی پولیس کو دی جانے والی درخواست میں سہیل عمران نے بتایا کہ اس نے ملزمان ماجد اور شہباز سے پراپرٹی خرید کر 1کروڑ روپے کی رقم دے دی تو بعد میں معلوم ہوا کہ ملزمان جائیداد کے مالک نہ ہیں ، سول لائن کے رہائشی ڈاکٹر سلطان کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم عمر جاوید نے کاروبار کیلئے 95لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی ۔ مقامی تاجر اسحاق نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم فیض نے کاروبار کا غرض سے 67لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔دریں ثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر میں چوروں اور ڈاکوئوں کے ساتھ قاتل بھی سرگرم’شہر کے مرکزی علاقے ریلوے کالونی میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی کا رہائشی 20سالہ محمد عبداللہ ولد محمد مشتاق آج صبح کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا تو گلی کے قریب کھڑے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں محمد عبداللہ کے سر میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں