پاک فوج نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا’حامد رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق صاحبزاد ہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان ائیر فورس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔پوری قوم پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی تائید و حمایت کرتی ہے۔شہید ہونے والے عثمان یوسف قوم کے ہیرواور فخر ہیں۔ بھارت کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کا جارحانہ جواب قومی امنگوں کا ترجمان ہے۔ سیاسی قیادت مل بیٹھ کر قومی یکجہتی کی فضا قائم کرے۔ عمرانخان کو رہا کرکے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے۔ پاکستان نے اپنے دفاع میں بہترین جواب دیا ہے۔ مودی خطے کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے۔ بھارت کی کسی جارجیت کا جواب دینا پاکستان کا حق ہے۔ بھارت میں موجود دہشتگردوں کے کیمپ پاکستان میں شدت پسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ عالمی برادری بھارت کو سمجھائے وگرنہ ایٹمی جنگ سے دو ملک نہیں کئی ملک متاثر ہوں گے۔ مسلمان جذبہ جہاد سے سرشار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی مجلس عاملہ پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے عمران خان کی فوری رہائی ناگزیر ہے۔ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے تو اندرونی اختلافات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ بھارت دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد ریاست ہے۔ بھارت نے بھارت میں مسلمانوں، پاکستان میں سکھوں اور مسلمانوں سمیت دنیا بھر میں معصوم شہریوں کو مارا ہے۔ پوری قوم بھارت کے جنگی جنون کے خلاف پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں