150پروازیں منسوخ

کراچی /لاہور (بیوروچیف) پاک بھارت جنگ بندی اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج ملک بھر کی 150پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر سے درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ کراچی کی 45، لاہور کی 38اور اسلام آباد کی 40پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اسی طرح ملتان کی 10، پشاور کی 11اور سیالکوٹ کی 6منسوخ کردی گئیں جبکہ منسوخ کی گئیں پروازوں میں 138بین الاقوامی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں