چنیوٹ میں2حادثے،3جاں بحق،3زخمی

چنیوٹ(نامہ نگار) دو ٹریفک حادثات میں 3افراد جاںبحق’ دو خواتین سمیت 3زخمی ہو گئے چنیوٹ کے علاقہ لالیاں کالوال روڈ اڈا باہیوال پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی ‘ حادثے کے نتیجے میں جعفراں دختر صابر حسین اور علی ولد دلاور علی ساکنان بھوآنہ جاں بحق ہو گئے جبکہ دانش علی ولد محمد علی’ کلثوم بی بی زوجہ محمد علی’ سونیا بی بی دختر محمد علی ساکنان بھوآنہ زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف جھنگ روڈ ترکھانہ والا دو موٹر سائیکل میں تصادم کے دوران 70سالہ محمد امیر ولد شیر سکنہ لالیاں موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں