پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے پاک بھارت جنگ بندی کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی خطے کے امن کے لئے خوش آئندہے۔ امیدہے کہ بھارت اپنی جارحانہ سوچ سے نکل کر خطے کی بہتری کا سوچے گا۔ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پاکستانی حدودمیں بھارتی ڈرونز کاآنا اسکے دوہرے چہرے کو عیاں کرتا ہے۔ کسی بھی صورت میں پاکستانی قوم وادارے دفاع وطن سے غافل نہیں ہیں دشمن اپنی غلط فہمی دورکرلے۔ پاکستانی قوم نے ملک کیدفاع کے لئے جس طرح یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ پاکستان کے دفاعی اداروں نے ثابت کیاہے کہ وہ ہروقت کڑے سے کڑے امتحان کے لئے ہردم تیارہیں۔ بھارت کوبرے ہمسایوں والی سوچ کوترک کرکے اچھے ہمسایوں کی طرح رہنے کی عادت کواپنانااور اپنے ملک اورخطے کی بہتری کیلئے کام کی طرف توجہ دیناہوگی۔ اب پاکستان اورانڈیا کو ایک دوسرے سے ٹکرانے کی بجائے مثبت روایات کی طرف پلٹنا ہوگا۔ بھارت کواپنے ملک میں ہونے والے ہر ناخوشگوار واقعہ پرپاکستان پر الزام دھرنے کی بجائے ایسے محرکات اور اپنی غاصبانہ جارحانہ پالیسیوں پر غورکرنا ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں