وکیل پیش نہ کرنے پر گواہان کو خرچہ دینے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج اینٹی کرپشن نے جرح کیلئے وکیل کو پیش نہ کرنے پر ملزم اساتذہ کو مقدمہ کے گواہان کو خرچہ دینے کا حکم دیدیا ہے جبکہ ملزم اساتذہ کو وکیل پیش کرنے کیلئے آخری موقعہ دیدیا ہے سپیشل جج اینٹی کرپشن قیصر نذیر بٹ کی عدالت میں سرکاری خزانے کی رقوم کو جعلی بلوں کے ذریعے ہڑپنے والے اساتذہ مطلوب حسین اور صابر کیخلاف درج مقدمہ کی سماعت ہورہی ہے جس میں ملزمان کی طرف سے جرح کیلئے وکیل کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا ہے جس پر سپیشل جج کی طرف سے برہمی کا اظہار کیاگیا ہے جبکہ فاضل جج نے ملزمان کو گواہان کو عدالت میں پیشی کیلئے آنے کا خرچہ گواہان کو دینے کا حکم دیا گیا ہے ملزمان جن 11 گواہان کو دو دو ہزار روپیہ خرچہ دیں گے ان میں اسسٹنٹ کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی میاں عبدالرحمن۔ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن سیف اللہ گل ۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن فیصل عزیز گل۔تنویر امجد اور دیگران شامل ہیں ۔فاضل سپیشل عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید تحریر کیا ہے کہ ملزمان کی طرف سے خرچہ کی رقم ادا نہ کرنے پر انکے خلاف قانونی کارروائی کیجائیگی اسکے ساتھ ساتھ انکی طرف سے وکیل کو پیش نہ کرنے پر جرح کے حق کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں